ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی خاتون کرکٹر سشما ورما کے نام پر پویلین

ہندوستانی خاتون کرکٹر سشما ورما کے نام پر پویلین

Sun, 04 Jun 2017 12:23:32    S.O. News Service

شملہ،3؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر اور بلے باز سشما ورما کے نام پر ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے)کے نئے کرکٹ اسٹیڈیم کے پویلین کا نام رکھا گیا ہے۔اس اسٹیڈیم کا افتتاح یکم جون کو ایچ پی سی اے کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر نے کیا تھا،وہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے سابق صدر بھی ہیں۔شملہ میں پیدا ہونے والی سشما ریاست کی پہلی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔سشما نے 2014میں دورہ انگلینڈ کے دوران بین الاقوامی سطح پر ڈبیوکیاتھا۔ایچ پی سی اے کے اس نئے اسٹیڈیم میں ہر قسم کی سہولیات ہیں۔اس میں پویلین، ڈریسنگ روم اوپ چار ٹرف وکٹ ہیں۔یہ اسٹیڈیم شملہ سے 60کلومیٹر کے فاصلے پر سمندری سطح سے 5500فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔


Share: